اوورسیز پاکستانیز

لانگ آئی لینڈ میں نئے چائنیز قمر ی سال کی تقریب ، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت

سفک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی ،تھامس جوائے ، پاکستانی کمیونٹی قائدین رانا اشفاق سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع سفک کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں چائینیز قمر ی سال کے آغاز کے سلسلے میں خصوصی تقریب اور عشائیہ منعقد ہوا۔ اس عشائیہ کے اہتمام میں سفک کاو¿نٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی کے تھامس جوائے اور ان کے ساتھیون نے کلیدی کردار ادا کیا ۔البرٹ مینڈیرین گورمے ہال میں منعقدہ اس تقریب میںسفک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی ، سفک کاؤنٹی کے پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن ،سمیت چائینیز امریکن کمیونٹی سمیت مختلف اہم امیگرنٹس کمیونٹیز کے قائدین اور پاکستانی امریکن کمیونٹی سے”راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق اور راجہ حسن احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Rana Ashfaq, Edwin Hugh, Suffolk County Police Asian Jade Society
Rana Ashfaq, Edwin Hugh, Suffolk County Police Asian Jade Society

تقریب میں مقامی حکام اور پولیس آفیسرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءکی جانب سے چائنیز کمیونٹی کو نئے قمر سال کے آغاز پر مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔
اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی کی تقریب میں شرکت اور عزت افزائی پر ان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کا خطاب کے کہنا تھا کہ امیگرنٹ کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے کے بعد سفک کاؤٹی کو محفوظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کررہے ہیں ۔

Suffolk County police commissioner Rodney K. Harrison

رانا اشفاق نے کہا کہ کمیونٹیز کو تھامس جوائے اور ان ی ٹیم پر فخر ہے جو کہ ہر اہم موقع پر تمام امیگرنٹ کمیونٹیز کے شانہ بشانہ چلتے ہیں ۔

Pictorial Highlights – Check This Out – Chinese Lunar New Year  Suffolk County

Related Articles

Back to top button