عدلیہ کو دباؤ میں آنا چاہئیے اور نہ جوڈیشنل ایکٹو ازم کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، وائس چانسلر رانا شمیم
وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کاپاک امریکن وکلاءکے استقبالیہ سے خطاب
نیویارک (اردو نیوز ) وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان، سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ ،سابق جسٹس ہائیکورٹ سندھ، چئیرمین آف یونیورسٹیز آف سندھ کنسورشیم رانا محمد شمیم کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور ججوں کو کب ھی بھی دباؤ قبول نہیں کرنا چاہئیے اور نہ ہی جوڈیشنل ایکٹو ازم کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک امریکن وکلاءبرائے حقوق کی جانب سے یہاں نیویارک میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس استقبالیہ کے اہتمام میں پاک امریکن وکلاءکے پریذیڈنٹ رمضان رانا،جنرل سیکرٹری شاہد مہر، سرپرست اٹارنی خالد اعظم ، بیرسٹر محمد ظفر (کینیڈا) ، نائب صدرایاز صدیقی اور محمد عاطف چوہدری سمیت ان کے ساتھیوں نے کردارادا کیا جبکہ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خالد اعوان ، ڈاکٹر محمد شفیق، سرور چوہدری ، اقبال رانا ، سید فضل حق ، اشرف اعظمی ، ظفر چٹھہ، راجہ رزاق ، راجہ طارق ، فریدہ خان ، گل فرخندہ(سابقہ ایم این اے ) ، راجہ اسد پرویز، اے آر رانا ، راو¿ فاروق، ظفر قریشی ، عثمان عباسی اورطاہر خان سمیتدیگر شریک ہوئے ۔
پاک امریکن وکلاءاور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے رانا محمد شمیم کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا گیا جبکہ وائس چانسلر رانا محمد شمیم کی جانب سے پاک امریکن وکلاءکے قائدین پریذیڈنٹ رمضان رانا،جنرل سیکرٹری شاہد مہر، سرپرست اٹارنی خالد اعظم ، بیرسٹر محمد ظفر (کینیڈا) ، نائب صدرایاز صدیقی کو اوورسیز کمیونٹی کو آئین و قانون کی بالادستی کے سلسلے میں متحر ک رکھنے اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے جیسی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں ۔