پاکستان
چیف جج رانا شمیم نے دورہ لندن مختصر کیوں کیا ؟
امریکہ میں دو ہفتے قیام کے بعد رانا شمیم واشنگٹن سے لندن گئے جہاں ان کا 17نومبر تک قیام کا ارادہ تھا

رانا شمیم واشنگٹن سے لندن پہنچے تو بھائی کی وفات کی اطلاع ملنے پر دورہ مختصر کرکے پاکستان چلے گئے
نیویارک (اردونیوز ) گلگت بلتستا ن ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے حالیہ تہلکہ خیز بیان حلفی سے پہلے امریکہ سے لندن اور لندن سے پاکستان گئے ۔ وہ امریکہ میں دو ہفتے قیام کے بعد لندن گئے جہاں ان کا ایک ہفتے سے زائد عرصہ کے لئے قیام کا اراد ہ تھا تاہم لندن پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر کیا اور فوری پاکستان روانہ ہو گئے ۔ نیویارک میں چیف جج (ر)رانا شمیم کے قریبی ساتھی رمضان رانا کے مطابق رانا شمیم کو لندن میں اطلاع ملی کہ پاکستان میں انکے بھائی انتقال کر گئے ہیں ۔ یہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے اپنا دورہ لندن مختصر کیا اور وہاں سے سیدھے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ۔