پاکستان

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ہونگے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ غیر آئینی قرار، حمزہ شریف کی بجائے چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ الیکشن کا فاتح قرار

پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا گیا ، پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا جا رہا ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شریف اورپاکستان مسلم لیگ( ق ) کے امیدوار چوہدری پرویزا لٰہی میں سے آئندہ وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟اس سوال کا جواب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں قائم بنچ نے سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے میاں حمزہ شریف کی بجائے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم قائدین کی جانب سے تین رکنی کی بجائے فل کورٹ قائم نہ کرنے پر سماعت کے دوسرے روز عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کر دیا گیا اور سماعت میں حصہ نہیں لیا گیا ۔

پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے اور اسے امپائر کی انگلی کے مترادف قرار دیا ہے جو کہ عمران خان کے حق میں فیصلے دے رہی ہے ۔دوسر ی جانب چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا جا رہا ہے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آصف زرداری جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کے ووٹ میاں حمزہ شہباز کو ڈلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، سپریم کورٹ میں وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت کے موقع پر اچانک دوبئی روانہ ہو گئے ۔

Mian Hamza Shehbaz, Chaudhry Parvez Elahi, PTI, PMLQ, Shujaat Hussain, Asif Zardari, Nawaz Sharif

Related Articles

Back to top button