شکاگو کے مئیر راہم عمانوئیل تیسری ٹرم کے لئے مئیر کا الیکشن نہیں لڑیں گے
مئیر عمانوئیل کی تیسری ٹرم کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان بھی یہی وجہ ہے کہ انہیں نظر آرہا ہے کہ اگر تیسری ٹرم کی لمٹ پر پابندی لگ جاتی ہے تو بہتر یہی ہے کہ عزت کے ساتھ گھر واپس چلے جایا جائے ۔سلمان آفتاب
شکاگو (خصوصی رپورٹ) شکاگو کے مئیر راہم عمانویل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری ٹرم کے لئے مئیر کا الیکشن نہیں لڑیںگے ۔منگل کو شکاگو میں پریس کانفرنس میں الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے مئیر عمانوئیل نے کہا کہ میں جتنا اپنے مئیر کے عہدے سے محبت کرتا ہوں ، اس سے زیادہ مجھے شکاگو اور اہالیان شکاگو سے محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے سات سالوں میں ، میں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا ۔
واضح رہے کہ شکاگو کے مئیر شہر میں تشدد، جرائم ، قتل او فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد گذشتہ کچھ عرصے بلکہ سالوں سے مسلسل تنقید کا شکار ہیں ۔
راہم عمانویل سابقہ کانگریس مین اور سابق صدر براک اوبامہ کے سابق چیف آف سٹاف کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں ۔وہ مئیر رچرڈ ڈیلی جو کہ بیس سال مئیر رہے ، کی جگہ شکاگو کے مئیر منتخب ہوئے تھے ۔
یہاں امر بھی قابل ذکر ہے کہ الے نائے سٹیٹ کے سابق گورنر پیٹرک کوئن نے گذشتہ ایک سال سے مہم شروع ہوئی تھی کہ مئیر شکاگو کی ٹرم لمٹ ہونی چاہئیے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہریوں اور ووٹرز سے پٹیشن پر دستخط لینے کی مہم شروع کررکھی تھی ۔اس پٹیشن پر 87ہزار دستخط کروائے گئے جبکہ پٹیشن کے لئے 52ہزار کم از کم چاہئیے تھے ۔87ہزار میں سے تیس ہزار دستخط مسترد ہو گئے اور اب بھی پٹیشن کے لئے 54ہزار دستخب موجود ہیں ۔ اس لئے اب نومبر میں جو الیکشن ہوگا، اس میں الے نائے کے ووٹرز سے بیلٹ پیپر پر رائے مانگی جائے گی کہ آیا مئیر شکاگو کی ٹرم لمٹ ہونی چاہئیے یا نہیں ۔
امریکن مڈل ایسٹ ووٹر ز الائنس کے چیف آرگنائزر سلمان آفتاب کا کہنا ہے کہ مئیر شکاگو کے لئے دو سال کی ٹرم لمٹ ہونی چاہئیے ۔مئیر عمانوئیل کی تیسری ٹرم کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان بھی یہی وجہ ہے کہ انہیں نظر آرہا ہے کہ اگر تیسری ٹرم کی لمٹ پر پابندی لگ جاتی ہے تو بہتر یہی ہے کہ عزت کے ساتھ گھر واپس چلے جایا جائے ۔