سابق مس امریکہ چیلسی کریسٹ نے خود کشی کر لی
چیلسی کریسٹ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھی
نیویارک (نیوذ ڈیسک ) سابق مس امریکہ (حسینہ امریکہ )چیلسی کریسٹ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔انہوں نے مڈ ٹاؤن نیویارک سٹی میں واقع ایک 60منزلہ بلڈنگ میں اپنے 29ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ سے کود کو مبینہ طور پر اپنی جان لے لی ۔چیلسی کریسٹ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی شدید ذہنی دباو¿ اور ڈپریشن کا شکار تھی۔چیلسی کریسٹ ،ایک مشہور ٹی وی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ وکیل بھی تھیں۔پولیس کے مطابق انھیں نیو یارک سٹی میں اتوار کی صبح مردہ حالت میں پایا گیا۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیلسی کریسٹنے سنہ 2019 میں مس یو ایس اے مقابلہ جیتا تھا۔ بطور وکیل وہ ایسے قیدیوں کے کیسز لڑتی تھیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ان کے خاندان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ چیلسی کے موت پر ہم شدید کرب اور غم کا شکار ہیں۔ چیلسی کے خاندان میں ان کے والدین سمیت پانچ بھائی اور بہنیں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ (چیلسی) روشنی کی طرح تھیں جو دنیا بھر میں لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جو ا±ن کی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر تھے۔‘چیلسی کے خاندان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد محبت اور دوسروں کی خدمت تھا اور بطور وکیل، ٹی وی ہوسٹ اور مس یو ایس اے انھوں نے ہمیشہ دوسروں کے کام آنے کی کوشش کی۔
نیو یارک سٹی پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چیلسی کی لاش اتوار کی صبح ملی اور ان کی موت بظاہر خودکشی لگ رہی ہے۔اپنی موت سے کچھ ہی وقت قبل چیلسی نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿ئنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انھوں نے یہ تحریر لکھی کہ ’میری دعا ہے کہ یہ دن آپ کے لیے آرام اور امن لے کر آئے۔‘
واضح رہے کہ چیلسی کی سنہ 2019 میں بطور مس یو ایس اے جیت ایک تاریخی موقع تھا کیوں کہ اس سال امریکہ میں منعقد ہونے والے تینوں بڑے بیوٹی مقابلے جیتنے والی خواتین کا تعلق سیاہ فام برادری سے تھا۔