بین الاقوامی

کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈ ر چوہدری محمد یاسین بھی نیویارک پہنچ گئے

بھارتی وزیر اعظم کے خلاف 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرینگے

نیویارک (اردو نیوز ) آزاد جموں و کشمیر میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر ان کا پارٹی کے مقامی قائدین خالد اعوان، لطیف ڈالمیا، ظفرچٹھہ، ابرار اعظم ،راجہ اسد، مجیب الحسن اور سیمی اسد سمیت نے ان کا استقبال کیا۔ چوہدری محمد یاسین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے 27ستمبر کو خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے اور پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔ پیپلز پارٹی امریکہ کے خالد اعوان، لطیف ڈالمیا، طاہر سلیمی ، ظفر چٹھہ سمیت ساتھیوں کی جانب سے چوہدری ساین کے اعزاز میں 26ستمبر کو استقبالیہ دیا جائے گا جس میں وہ کمیونٹی کو کشمیر مظاہرے کےلئے متحرک بھی کریں گے ۔

Chaudhry Yasin, AJK, Khalid Awan

Related Articles

Back to top button