بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیزخبریں

چوہدری وجاہت حسین کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری وجاہت حسین کو گلے لگایا اور خوش آمدید کہ

گجرات ( اردونیوز ) گجرات کی چوہدری فیملی میں بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہونیوالی ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی جو کہ خاندان میں گذشتہ ایک سال کے دوران پیدا ہونیوالی سیاسی تقسیم کے دوران بڑے بھائی چوہدری شجاعت حسین کو چھوڑ کر اپنے کزن و بہنوئی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ مل گئے تھے اور پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے ، نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 

 

چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری وجاہت حسین کو گلے لگایا اور خوش آمدید کہا ۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈٹ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔  چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین دباؤ میں ہیں ، ان کی صورتحال کو سمجھتا ہوں ۔

اپارٹی اور ساتھ چھوڑنے پر ان سے ناراض نہیں ہوں ۔ امریکہ میں مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم کی جانب سے چوہدری وجاہت حسین کی ق لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کیا گیا ۔

تازہ اور اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے وزٹ کرتے رہیں ۔ 

Chaudhry Wajahat Hussain Decides to leave PTI

Related Articles

Back to top button