پاکستانکالم و مضامین
شجاعت حسین کا بیٹا شہباز شریف کابینہ میں شامل
چوہدری سالک حسین نے کابینہ کی توسیع کے دوران تین نئے وزراء کے ساتھ وزارت کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اردو نیوز)ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین میاں شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں ۔
وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت ہوگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے میاں جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے وفاقی وزیر جبکہ بی این پی کے ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔