پاکستان
سازش کے ذریعے حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔چودھری شجاعت حسین
وزیراعظم100 دن کی بجائے ساڑھے چار سال کا پروگرام دیں۔چکوال میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے خطاب
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،کسی بھی سازش کے ذریعے حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم100 دن کی بجائے ساڑھے چار سال کا پروگرام دیں۔چکوال میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن کا پلان دیا ہے سو دن میں 50 لاکھ گھر بنا کر نہیں دیئے جاسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے سازشی عناصر نے رکاوٹ نہ ڈالی تو وہ ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے ۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ،پسماندہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر موبائل اسپتال کا بندوبست کریں گے۔