نیویارک:چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد چوہدری رفیق کا انتقال
چوہدری رفیق کی نماز جنازہ جمعہ ، 17جنوری کو مکی مسجد میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے علاقے بروکلین کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی سماجی اور کاروباری شخصیات اور ”سپیڈ وے کنسٹرکشن کمپنی“ کے چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد چوہدری رفیق قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو دل ا دورہ پرا جو کہ جان لیواثابت ہوا۔ چوہدری رفیق مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ ، 17جنوری کو مکی مسجد واقع کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین ( نیویارک ) میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی ۔
چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق سے ان کے قریبی عزیز و اقارب ، دوست احباب اور کمیونٹی نے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا رکیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب فرمائیںاور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق سمیت سوگواران کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ ،17جنوری کو مکی مسجد میں نماز جنازہ میں شریک ہو ں ۔چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کی جانب سے ان دوست احباب اور کمیونٹی ارکان کا بھی شکرئیہ ادا کیا جا رہا ہے کہ جو ان سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔