چوہدری پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کو اہم مشورہ
پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ استعفی واپس لے لیں تو بہتر ہے
لاہور(اردو نیوز ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ استعفی واپس لے لیں تو بہتر ہے۔یہ مشورہ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران دیا۔
پرویز الہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی، تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا، پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔