پاکستانی امریکن کمیونٹی نے چوہدری عرفان سے ان کے والد کی وفات پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں
نیویارک( اردونیوز ) حمزہ مسجد ویلی سٹریم، لانگ آئی لینڈ ( نیویارک ) کی انتظامیہ کے اہم رکن چوہدری عرفان کے والد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ حمزہ مسجد میں ہفتے کی صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے چوہدری عرفان سے ان کے والد کی وفات پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔چوہدری عرفان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔