" "
اوورسیز پاکستانیز

چوہدری محمد اقبال مرحوم کےلئے مکی مسجد بروکلین میں فاتحہ خوانی و دعا

علماءکرام علامہ محمد بشارت احمدشادی، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، پیر احمد ثقلین حیدر شاہ اور امام مکی مسجد امام بخاری کی شرکت، چوہدری محمد اقبال مرحوم کی مغفرت کےلئے خصوصی دعا ، روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

فاتحہ خوانی میں پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات اور ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت
شرکاءنے چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیااور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
ان سب کے مشکور ہیں کہ جو ہمارے غم میں شریک ہوئے، اپیل کہ والد مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر کا اظہار تشکر

 

Sajid Iqbal, Amir Iqbal, Ch Bobby Gujjar (Bobby Autos)

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات اور بوبی آٹو ز بروکلین (نیویارک ) کے چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر کے والد چوہدری محمد اقبال مرحوم جن کا گذشتہ ماہ پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا ، کی روح کے ایصال ثواب کےلئے مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں قرآن ،فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی علماءکرام علامہ محمد بشارت احمدشادی، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، پیر احمد ثقلین حیدر شاہ اور امام مکی مسجد امام بخاری اور ثناءخواں سجاد بٹ نے خصوصی شرکت کی ۔فاتحہ خوانی میں پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے بھی خصوصی شرکت کی اور بوبی برادراز سے اظہارتعزیت کیا ۔
اس موقع پر چوہدری محمد اقبال مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی۔ علماءکرام علامہ محمد بشارت احمدشادی، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلند ی اور ایصال ثواب کے حوالے سے قرآن و حدیث کی تعلیمات کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ نیک اور صالح اولاد کی جانب سے اپنے والدین کے نام پر کی جانیوالی نیکیاں اور نیک اعمال بھی مرحومین کے ایصال ثواب کا سبب بنتے ہیں ۔ چوہدری محمد اقبال مرحوم اپنے پیچھے فرمانبردار اولاد چھوڑ کر گئے ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد اور پسماندگان کو ان کے نام پر نیکیاں کرنے کی توفیق عطاءفرماتے رہیں اور اللہ تعالیٰ ان نیکیوں کو اپنی بارگاہ اقدس میں قبول و منظورفرماتے رہیں ۔
قرآن و فاتحہ خوانی کے بعد چوہدری محمد اقبال مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ اقدس میں مرحوم کو اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کی منزلیں آسان اور درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
فاتحہ خوانی میں چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر کے قریبی عزیز و اقارب اور کمیونٹی کے مقامی اہم شخصیات و ارکان حفیظ اللہ ، عرفان چیمہ ، خان سلطان خان ، کیپٹن وحید، کیپٹن عدیل رانا، ڈیٹیکٹو روحیل خالد، لیفٹنٹ ضیغم عباس، چوہدری اختر باہوال، چوہدری فرید، چوہدری عشرف، چوہدری پرویز اختر، ضمیر احمدچوہدری ، راجہ آزاد گل، چوہدری عثمان، چوہدری عدنان ، سرورچوہدری ، شاہد وڑائچ، رانا ندیم ، راجہ ضمیر، احسن رانجھا، غلام مصطفی، مرزا خاور بیگ ، عدیل بیگ، آصف بیگ، شیخ اشفاق، عزیز بٹ ، وحید خان علی زئی ، نواز خان ، رضوان گلی، چوہدری اسلم ڈھلوں ، چوہدری نوید انور، علی رشید، امین غنی ،ذوالفقار ورک، چوہدری جاوید، چوہدری فاروق، چوہدری خالد، چوہدری انصر (اوہائیو)،چوہدری رفاقت سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیااور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
چوہدری عامر اقبال ،چوہدری ساجد اقبال اور چوہدری بوبی گجر نے امریکہ اور پاکستان میں موجود ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔انہوں نے اپیل کہ وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button