اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کے رکن چوہدری اسلم برسا پاکستان میں انتقال کر گئے

Chaudhry Aslam Barsa of Brooklyn, New York, Passes Away in Gujrat, Pakistan

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین، نیویارک کے رکن اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور چوہدری طاہر اسلم کے والد چوہدری اسلم برسا گجرات ، پاکستان میں انتقال کر گئے۔چوہدری اسلم برسا جو کہ چند ماہ سے پاکستان میں تھے ، کو پاکستان میں فالج کا اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ شدید علیل ہو گئے۔دو روز قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔چوہدری اسلم برسا کو گجرات میں ان کے آبائی گاو¿ںبرسا (گجرات)میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

چوہدری اسلم برسا کی عمر 71برس تھی۔وہ نیویارک میں کنسٹرکشن کے بزنس میں تھے اور ان کا شمار نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی مقامی سرگرم سماجی ارکان میں ہوتا تھا۔ چوہدری اسلم برسا کو چند سال پہلے بھی فالج کا اٹیک ہوا تھا جس سے وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین، نیویارک اور چوہدری اسلم برسا کے دوست احباب کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

Chaudhry Aslam Barsa of Brooklyn, New York, Passes Away in Gujrat, Pakistan

Related Articles

Back to top button