پاکستانبین الاقوامی
چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب
Chaudhry Anwar-ul-Haq elected unopposed AJK PM

کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس رات بارہ بجے اچانک منعقد کیا گیا جس میں چوہدری انوار الحق کو بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب کر لیا
مظفر آباد ( اردو نیوز ) چوہدری انوار الحق آزاد جموں و کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عہدہ چوہدری تنویر الیاس کے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ اور ناہل ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ چوہدری انوار الحق کا انتخاب سیاسی حلقوں کے لئے سرپرائز ثابت ہوا۔
کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس رات بارہ بجے اچانک منعقد کیا گیا جس میں چوہدری انوار الحق کو بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے ۔
اردو نیوز آزاد کشمیر