پاکستان

چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اردو نیوز ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کر دیاہے۔ اس بات اظہار انہوں نے اڈیالہ روڈ پر ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ ادھر نون لیگ کی طرف سے بھی چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان سامنے آیا گیاہے ۔
چوہدری نثا ر علی خان اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے سے تکنیکی انداز میں علیحدگی اختیار کی ۔ حال ہی میں مسلم لیگ کے پارٹی ٹکٹ کےلئے شہباز شریف نے جب خود کو بطور امیدوار پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کیا تو یہ واضح اشارہ تھا کہ اگر پارٹی صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو چوہدری نثار علی خان بھی مبرا نہیں ہو سکتے ۔دوسری جانب چوہدری نثار علی خان اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور پارٹی ٹکٹ کی درخواست دی اور نہ بورڈ کے سامنے پیش ہوئے ۔
دونوں جانب سے کوشش یہی تھی کہ پارٹی سے الگ ہونے کے حوالے سے پہل نہ کی جائے ۔ بالآخر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان چوہدری نثار علی خان کو ہی کرنا پڑا ۔
اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں چوہدری نثار نے مقامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد الیکشن لڑیں گے، اب ذیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں۔ انہون نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں 10 خامیاں ہیں تو نون لیگ میں 100 سے بھی زائد ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے مزید اپنی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف یہ کہہ کر بینظیر شہید کی مخالفت کرتا تھا کہ عورت کا راج نہیں ہونا چائیے اور آج اپنی ہی بیٹی کو پارٹی پہ مسلط کر دیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔34سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔کارکنان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے جواب میں کہا کہ الیکشن پر توجہ دیں ذیادہ بہتر فیصلہ کروں گا۔

Related Articles

Back to top button