پاکستان

بروکلین، نیویارک میں 30اپریل کو چاند رات بازار کا اعلان

امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ چاند رات بازارکا آغاز شام پانچ بجے ہوگا جو کہ رات بارہ بجے تک جاری رہے گا

نیویارک (اردو نیوز ) امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کے زیر اہتمام 14واں سالانہ چاند رات بازار، بروکلین نیویارک میں 30اپریل کو منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان میں امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی چیئر پرسن بازہ روحی کی جانب سے کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک) پر چاند رات بازار منعقد نہیں ہو سکا تاہم اس سال دو سال کے وقفے کے بعد چاند رات بازار منعقد ہوگا ۔ چاند رات بازار کونی آئی لینڈ ایونیو پر،فوسٹر ایونیو اور ایونیو ایچ کے درمیان منعقد ہوگا جس میں روایتی انداز میں عید کی آمد کی خوشی منائی جائیں گی اور اس موقع پر بڑے چاند رات بازار کا اہتمام بھی ہوگا ۔

چاند رات کی اس تقریب میں پاکستانی و امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔
امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کی جانب سے چاند رات بازار میں سٹالز لگانے کے خواہش مند خواتین و افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سٹالز کی بکنگ کروائیں اور اس سلسلے میں یاسمین حمید، ارم شیریں اور نورین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button