پاکستان

تحریک انصاف کا چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی پر عدم اعتماد کا اظہار

اعظم سواتی کیس میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی قائم کردہ کمیٹی مسترد، چئیرمین سینٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کیس میںچئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو ہی مسترد نہیں کر دیا گیا ہے بلکہ چئیرمین سینٹ جو کہ پی ٹی آئی کی حمایت سے سینیٹ کے چئیرمین منتخب ہوئے تھے ، سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔یہ فیصلے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کئے گئے جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پر چئیرمین سینٹ استعفیٰ دیں ۔


پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردی اعلان کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اعظم سواتی سے متعلق قائم سپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی سے بہیمانہ، غیر انسانی، غیر اخلاقی سلوک کی شدید مذمت کی گئی۔

Chairman Senate Sadiq Sanjrani, PTI

Related Articles

Back to top button