صحت و سائنس
چئیرمین نیب پر ”ویڈیو سکینڈل “ کی تلوار لٹکتی رہے گی
نیب کے شکنجے میں آنے والے ویڈیو کو چئیرمین کی ساکھ پر سوال اٹھانے کےلئے استعمال کرتے رہیں گے
اسلام آباد (اردو نیوز) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی اپنے آفس میں ایک خاتون سے قابل اعتراض گفتگو پر مبنی مبینہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے یا مستعفی ہو جائیں گے یا فارغ کردئیے جائیں گے ۔اس بارے میں مسلسل دو آراءموجود ہیں لیکن اہم سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ قطع نظر اس بات کہ چئیرمین نیب مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں ، ان پر خفیہ ویڈیو ایک تلوار کی طرح لٹکتی رہے گی اور نیب کے شکنجے میں آنے والے افراد یا اہم شخصیات اس ویڈیو سکینڈل کو اپنے طور پر چئیرمین کی ساکھ پر سوال اٹھانے کےلئے استعمال کرتے رہیں گے۔