" "
صحت و سائنس

نیویارک، نیوجرسی میں چانررات تقریبات کا اعلان

نیویارک اور نیوجرسی جو کہ ایک وقت میںوبا کا مرکز و محور بنی رہیں ، میں اب نظام زندگی بحال ہو رہا ہے، پاکستانی کمیونٹی میںسماجی سرگرمیوں جو کہ ایک سے زائد سال سے موخر تھیں ا، اب لوٹ رہی ہیں

نیویارک (اردونیوز )امریکہ میں اگرچہ کورونا وائرس وبا کیسوں کی تعدادمیں بڑی حد تک کمی ہو گئی ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں کاروبار و نظام زندگی کی بحالی کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں ۔ تاہم حالات میں بہتری کی وجہ سے امریکی ریاستیں نیویارک اور نیوجرسی جو کہ ایک وقت میںوبا کا مرکز و محور بنی رہیں ، میںاب نظام زندگی بحال ہو رہا ہے ۔ اس نئی صورتحال میں پاکستانی کمیونٹی میںسماجی سرگرمیوں جو کہ ایک سے زائد سال سے موخر تھیں ا، اب لوٹ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں اس سال عید الفطر کے موقع پر نیویارک اور نیوجرسی میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر اہتمام چاند رات کی تقریبات منعقد ہو ں گی ۔ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر پاکستانی کمیونٹی کی تین اہم تنظیموں ”پاکستانی امریکن مینارٹی وومین“ (ACMW)، پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (PAANY) اور پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن (PASWO) کے زیر اہتمام چاند رات کی مختلف تقریبات ہوں گی ۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور امریکہ کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض سی ڈی سی کی جانب سے شہریوں کو مسلسل کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے بھی پاکستانی کمیونٹی ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریبات میں ماسک پہن کر آئیںاور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں ۔
”پاکستانی امریکن مینارٹی وومین“ (ACMW) کی پریذیڈنٹ بازہ روحی کے مطابق اس سال چاند رات کو ایک دعائیہ تقریب کی شکل دے دی گئی ہے جس میں کورونا وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں و دیگر افراد کے لئے دعا کی جائے گی ۔ چاند رات کے موقع پر کوئی سٹالز وغیرہ نہیں لگائے جائیں گے ۔
دوسری جانب پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (PAANY) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چاند رات کی تقریب میں اداکارہ میرا خصوصی طور پر شریک ہوں گی جبکہ تقریب میں نیویارک کی اہم امریکی شخصیات ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گنزالز، بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، قونصل جنرل عائشہ علی بھی شریک ہوں گی ۔
دریں اثناءمتعدد اسلامک سنٹرز کے مطابق امریکہ میں عید الفطر جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔

Chaan Raat events announce in New York, New Jersey

Related Articles

Back to top button