چوہدری شجاعت حسین کو عہدے سے کوئی نہیں ہٹاسکتا، مخالف گروپ کی جنرل کونسل کا اجلاس غیر آئینی ہے، چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس
لاہور(اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) اور چوہدری برادران میں بغاوت ہو گئی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے مسلم لیگ (ق ) میں حامی گروپ نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت حسین کو ق لیگ کا نیاصدر منتخب کرلیا ہے۔دوسری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغا کو ق لیگ کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلے ڈیوس روڈ پر واقع ق لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کئے گئے۔
مسلم لیگ( ق) کے چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی اجلاس کو غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔ چوہدری سالک حسین کی جانب سے ردعمل میں چوہدری پرویز الٰہی گروپ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔بعد ازاں چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پارٹی کی سنٹر ل کمیٹی اور جنرل کونسل کا اجلاس پارٹی کی مرکزی قیادت طلب کر سکتی ہے ۔ڈیوس روڈ پر منعقدہ اجلاس غیر آئینی تھا لہٰذا اس کے فیصلوں کی بھی کوئی اہمیت نہیں ۔
عمران خان نے ڈانٹا ہوگا کہ پہلے اپنی پارٹی تو سنبھال لیں پھر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کریں ۔ چودھری شجاعت صاحب قانونی اور آئینی طور پر پارٹی کے صدر ہیں اور جنرل کونسل کا جعلی اجلاس بلا کر حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ! pic.twitter.com/8gl1wlgICS
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) January 26, 2023
Revolt in PML(Q)