امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

افتخار تارڑ اور جہانزیب تارڑ کا چوہدری شکیل گلزار کے اعزازمیں استقبالیہ

چوہدری افتخار تارڑ اور جہانزیب تارڑ کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئی منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شکیل گلزار کے اعزاز میں نیویارک میں عشائیہ

استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات سرور چوہدری ، ڈاکٹر افضل ملہی ، خالد بندیشہ سمیت دیگر موجود تھے ۔شرکاءکی جانب سے بھی چوہدری شکیل گلزار کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا گیا

چوہدری شکیل گلزار نے چوہدری افتخار تارڑ کا نیویارک میں پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا،شرکاءکاپاکستان کی مجموعی صورتحال ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 

نیویارک ( اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت چوہدری افتخار تارڑ اور ان کے صاحبزادے چوہدری جہانزیب تارڑ کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئی پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی اور پاکستان کی کاروباری شخصیت چوہدری شکیل گلزار کے اعزاز میں نیویارک میں عشائیہ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ چوہدری شکیل گلزار کا شمار دو بار تحصیل پھالیہ سے تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور ان کا شمار پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے ۔

چوہدری شکیل گلزار، حرم گلزاراور ڈاکٹر سجاول علی کے ہمراہ ، استقبالیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو چوہدری افتخار تارڑاور چوہدری جہانزیب تارڑ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات سرور چوہدری ، ڈاکٹر افضل ملہی ، خالد بندیشہ سمیت دیگر موجود تھے ۔شرکاءکی جانب سے بھی چوہدری شکیل گلزار کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔

چوہدری شکیل گلزار نے چوہدری افتخار تارڑاور چوہدری جہانزیب تارڑ کا نیویارک میں پذیرائی اور خیر مقدم پر شکرئیہ ادا کیا۔ اس موقع پر شرکاءنے پاکستان کی مجموعی صورتحال ،امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چوہدری افتخار تارڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری شکیل گلزار کا پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین میں سیاسی اور سماجی سطح پر اہم مقام ہے اور ان کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیویارک میں ان کی پذیرائی کا موقع ملا۔ آخر میں چوہدری شکیل گلزار کی جانب سے شرکاءبالخصوص میزبانوں کا ایک بار پھر شکرئیہ ادا کیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button