پاکستان

پاکستان اوورسیز فورم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چوہدری شمشاد سندھو کے اعزازمیں استقبالیہ

Overseas Pakistanis must keep sending foreign exchange to Pakistan, Pakistan Overseas Forum

پاکستان اوورسیز فورم کے مذاکرہ میں اوورسیز کمیونٹی پر حسب معمول اور مسلسل زرمبادلہ پاکستان بھجوانے پر زور، حکمران اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دیں
استقبالیہ کے اہتمام میں فورم کے شاہد رضا رانجھا، دیوان غلام مصطفی ، خرم رانجھا، ملک شعیب اعوان، ہارون ظفررانجھا، عثمان سوہی ، خرم ورائچ سمیتساتھیوں کا کردار، ضیاءالرحمان نے بھی خصوصی شرکت کی
استقبالیہ میں شرکت کے لئے چوہدری شمشاد سندھو جب پہنچے تو فورم کے میزبانان اور شرکاءکی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں ہار پہنائے گئے، پھول پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا
اوورسیز کو سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سیٹیں دیں، اوورسیز پاکستانیوں کی قطع نظر ان کا کس جماعت سے تعلق ہے ، کی ہر ممکن خدمت کروں گا، چوہدری شمشاد سندھوکا خطاب

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سینئر مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری شمشماد سندھو کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر اور استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ کے اہتمام میں پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا، وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی ، جنرل سیکرٹری خرم رانجھا، ملک شعیب اعوان، ہارون ظفررانجھا، عثمان سوہی ، خرم ورائچ، شاویز تارڑ ، چوہدری ظفر اقبال ، میاں خالد تنویر، میاں شہزاد، چوہدری محمد اصغر ، چوہدری عبدالعلیم، حاجی عطاءمحمد عطاءبھٹی، چوہدری محمد عطاءتارڑ سمیت فورم کے دیگر عہدیداران، ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری انفارمیشن ضیاءالرحمان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
استقبالیہ میں شرکت کے لئے چوہدری شمشاد سندھو جب پنجاب ریسٹورنٹ پہنچے تو پاکستان اوورسیز فورم کے میزبانان اور شرکاءکی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں ہار پہنائے گئے، پھول پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔نظامت کے فرائض ہارون وانجھا نے اد اکئے۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران چوہدری شمشاد سندھو نے پاکستان اوورسیز فورم اور شاہد رانجھا، دیوان غلام مصطفی سمیت پوری ٹیم کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں جو عزت افزائی اور پذیرائی کی گئی ہے ، وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس عزت سے نوازا۔ چوہدری شمشاد نے کہا کہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میں سب پر واضح کر دیا ہے کہ میرے لئے سب اوورسیز پاکستانیز قطع نظر کہ ان کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ، برابر ہیں۔ میرے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں۔ اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے میں جس حد تک ممکن ہوتا ہے ، اپنا کردار فرض سمجھ کر ادا کرتا ہوں ۔
چوہدری شمشاد نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔ ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں ایک ایسی حکومت اور قیادت چاہئیے کہ جس پر وہ اعتماد کریں ۔ جس کی پالیسیوں کو وہ سپورٹ کرکے ملک و قوم کے مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جہاں ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچا ہے ، وہاں اسے اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کے حصول میں بھی چیلنج کا سامنا ہے۔
چوہدری شمشاد نے کہا کہ اوورسیز میں نوے لاکھ پاکستانی رہتے ہیں ، ان نوے لاکھ پاکستانیوں کے پاکستان میں اگر کم از کم پانچ سے عزیز و اقارب بھی شامل کریں تو تعداد چار کروڑ سے زیادہ بنتی ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سمیت دیگر حقوق سے محروم رکھنے والی جماعتیں ، اوورسیز کی سپورٹ اور ووٹ سے محروم رہیں گے ۔
پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے چئیرمین شاہد رضا رانجھا نے چوہدری شمشاد سندھو کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی کو ان کی تقرری پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اوورسیز میں بسنے والے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں خدمات فراہم کرنے اور اوورسیز کمیونٹی کی نمائندگی کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جانے چاہئیے ۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے یہ مواقع فراہم کئے ۔ شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر اوورسیز کمیونٹی کو گہری تشویش ہے ۔اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں زرمبادلہ کی شکل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ ہم اوورسیز کمیونٹی سے کہیں گے کہ پاکستان ہر صورت زرمبادلہ بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ہم ملکی معیشت پر کسی بھی قسم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ پہلے کی طرح اس بار بھی اوورسیز پاکستانی مشکل معاشی حالات میں ملک و قوم کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں ۔شاہد رانجھا نے کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم ، مکمل طور پر غیر سیاسی فورم ہے ۔ ہم خدمات خلق کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زبوں حالی پر ہل سب کو تشویش ہے۔ اوورسیز پاکستانی معیشت کو بڑا سہارا ہیں۔ جن لوگو ں نے کامیاب اور چلتے پاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش کی ، ان کا حساب ضرور کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کا اقتدار اہل ہاتھوں میں نہیں ہوگا ، پاکستان ترقی نہیں کریگا۔ وسائل کی نگرانی پر چور ڈاکو کو نہیں بٹھا سکتے۔ آج جس حال میں ملک ہے۔ اس میں ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ اس نہیں پر جو ملک کو لائے ہیں ، ان کا کٹہرے میں لانا ہوگا ، یہ چور ملک کو اور وسائل کو نیلام کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان اوورسیز فورم کے وائس چئیرمین وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی نے کہا کہ شمشاد چوہدری اب پنجاب کابینہ میں اوورسیز اور ہمارے نمائندے ہیں، ہم ان کے ذریعے اوورسیز کے مسائل اور تجاویز سے ان کو آگاہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد رضا رانجھا کی قیادت میں اوورسیز فورم نے ہر شعبے میں اور حال ہی میں پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں بھرپور خدمات انجام دیں۔
دیوان غلام مصطفی نے کہا کہ ہم نے چوہدری شمشاد سندھو کے اعزاز میں استقبالیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے معاشی حالات پر مذاکرہ کا اہتمام اس لئے کیا کہ پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لیں اور مسائل کے حل اور اس سلسلے میں اپنے کردار کا تعین کریں۔انہوں نے کاہ کہ آئیں اپنے ملک پاکستان کے لیے سوچیں۔ اب ہم نعروں پر زندہ نہیں رہ سکتے ، اوورسیز ایسی پاور ہے کہ جو ملک کے حالات کو بدلیں گے اور کردار ادا کریں گے۔ اوورسیز نے ہمیشہ پہل کی ، اس بار بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کریں گے۔
ملک شعیب اعوان نے کہا کہ اوورسیز کے لئے کیا کیا ، ہمیں تو ووٹ کا حق تک دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔حکمران اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں ۔ ہارون رانجھا نے کہا کہ اوورسیز کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
فورم کے جنرل سیکرٹری خرم رانجھا نے اوورسیز فورم کی خدمات بالخصوص سیلاب کے دوران کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں، رکشہ ، سلائی مشین ، تعلیمی سکالرشپ، اجتماعی شادیوں ، بے گناہ قیدیوں کی رہائی، اور اوورسیز ووٹ کے حوالے سے خصوصی دستاویز دکھائی۔
تنویر چوہدری ، ظفر چیمہ اورچوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ایسے اجتماع کا مقاصد یہ ہوتا ہے کہ مل کر حکمت علی مرتب کرسکیں ،ہم چوہدری شمشاد سندھو کو مبارکباد دیتے ہیں۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ کرپٹ ٹولے نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ ہم نے عوام کو شعور دینا ہے۔ حکومت عوام کی بجائے اپنا اور صرف اپنی اولاد کا سوچتی ہے۔
تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری انفارمیشن ضیاءالرحمان نے کہا کہ عمران خان نے تین سال میں گرانقدر خدمات انجام دیں ، بڑے بڑے مافیا کے خلاف جنگ لڑی اور آج بھی جنگ لڑرہا ہے۔ گولیاں لگنے کے باوجود اس مرد مجاہد نے ہمت نہیں ہاری۔ اوورسیز فورم کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم آپ کے شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے۔
تقریب کے آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

 

 

Related Articles

Back to top button