خبریں

نیویارک میں چوہدری صلاح الدین مرحوم کی نویں برسی

مرحوم کے دوست احباب کی جانب سے منعقدہ برسی میں امام احمد علی نے چوہدری صلاح الدین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی نویں برسی یہاں پنجاب ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی ۔ مرحوم کے دوست احباب کی جانب سے منعقدہ برسی میں امام احمد علی نے چوہدری صلاح الدین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی ۔
برسی میں رانا سعید، سید انور شاہ واسطی، چوہدری شمس ، عزیز بٹ ، راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ ، اسماعیل بٹ ، شیر خان ، عزیز بٹ ، بابر بٹ ، سردار امتیاز ، رانا ذوالفقار ، رانا اخلاق اور زاہد نواز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔برسی کی تقریب میں چوہدری صلاح الدین مرحوم سمیت گذشتہ بیس سالوں کے دوران امریکہ میں انتقا ل کرنے والے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ان کے عزیز و اقارب اور بزرگوں کہ جو دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ، کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

Barsi Chaudhry Salah ud Din late, New York
مرحوم کے دوست احباب کی جانب سے منعقدہ برسی میں امام احمد علی نے چوہدری صلاح الدین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی

اس موقع پر امام احمد علی نے اپنے بیان میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مرحومین کو ایصال ثواب کی اہمیت کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی جبکہ رانا اخلاق احمد نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عیقدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ میاں محمد صاحب ؒ کا خصوصی کلام پڑھا۔
برسی میں چوہدری صلاح الدین مرحوم جنہوں نے امریکہ میں طوی ل عرصہ گذارا ، کی کمیونٹی کے لئے سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں ۔رانا سعید اور سید انور شاہ واسطی کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ اد اکیا گیا اور کہا گیا کہ مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Ch Salah ud Din Barsi New York

Related Articles

Back to top button