" "
اوورسیز پاکستانیز

چوہدری صلاح الدین مرحوم کی 10ویں برسی،فاتحہ خوانی و دعا

سید انور شاہ واسطی کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں صلاح الدین مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی ، روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم کا بھی اہتمام

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر چوہدری صلاح الدین مرحوم کو بچھڑے دس سال بیت گئے۔ مرحوم کی 10ویں برسی کے موقع پر ان کے عزیز واقارب اور دوست احباب نے دعا کی ہے کہ ا للہ تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں۔

چوہدری صلاح الدین کے قریبی دوست سید انور شاہ واسطی کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی اور دعا کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور قبر پرپھول بھی چڑھائے گئے۔ سید علی رضا حیدر بخاری نے دعا اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

سید انور واسطی سمیت چوہدری صلاح الدین کے دوست احباب نے اپیل کی ہے کہ و ہ مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کریں۔چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی کے موقع پر خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں بھی ان کی بخشش اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ چوہدری صلاح الدین مرحوم کا شمار ، نیویارک کی متحرک سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا۔ دس سال قبل ان کا جواں سال عمر میں انتقال ہو گیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button