لاہور (احسن ظہیر سے ) لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر مشروط طور پر بحال کر دیا ہے ۔ یہ مشروط بحالی اس یقین دہانی پر کی گئی ہے کہ جب تک پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے، اس وقت تک چوہدری پرویزا الٰہی ، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں دیں گے ۔
کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے وقفے کے بعد سماعت شروع کی تو وکیل علی ظفر نے پرویز الٰہی کی جانب سے دی گئی یقین دہانی پڑھ کر سنائی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے آئندہ سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کی تحریری انڈرٹیکنگگ جمع کرا دی، جس میں کہا کہ اگر مجھے بطور وزیر اعلی اور کابینہ کو بحال کر دیا جاتا ہے تو آئندہ سماعت تک گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری نہیں بھیجوں گا۔
عدالت میں گورنر پنجاب کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی کو تین سے چار دن میں اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا جائے اور اگر پ?رویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیں گے۔