اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے کشمیری امریکن کیپٹن مبین یاسین کمانڈنگ آفیسر مقرر

Captain Mobeen Yasin Becomes First Kashmiri American Commanding Officer in NYPD

کیپٹن مبین یاسین 1991میں پانچ سال کی عمر میں اپنی فیملی کے ہمراہ میرپور ، آزاد کشمیر سے امریکہ آئے۔ سال 2009میں پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا
اڑتیسسالہ کیپٹن مبین یاسین کو نیویارک کے علاقے بروکلین (Brooklyn)کے 72ndپولیس سٹیشن کا کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ(این وائی پی ڈی) میں پہلے کشمیری نژد امریکن کیپٹن مبین یاسین کمانڈنگ آفیسر مقرر ہو گئے ہیں۔ 38سالہ کیپٹن مبین یاسین کو نیویارک کے علاقے بروکلین (Brooklyn)کے 72ndپولیس سٹیشن کا کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

کیپٹن مبین یاسین 1991میں پانچ سال کی عمر میں اپنے والد محمد یاسین کے ہمراہ میرپور ، آزاد کشمیر سے امریکہ آئے۔ سال 2009میں انہوں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو پولیس آفیسر کی حیثیت سے جوائن کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے پہلے کشمیری امریکن کمانڈنگ آفیسر مقرر ہوئے ہیں۔ نیویارک میں چائینز امریکن کمیونٹی لیڈر لوئیس لو کی جانب سے اعلیٰ پولیس حکام کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ کے موقع پر کیپٹن یاسین کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر کیپٹن یاسین نے چائینز امریکن کمیونٹی سمیت اپنے پولیس سٹیشن کی حدود میں بسنے والی کمیونٹیز کو یقین دلایا کہ وہ پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
نیویارک کی کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی کیپٹن مبین یاسین کو ان کی بطور کمانڈنگ آفیسر تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو ان پر فخر ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اس وقت پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹر اشرف جہانگیر اور کیپٹن وحید اختر بھی کمانڈنگ آفیسر کے عہدوں پر فائز ہیں جبکہ عدیل رانا انسپکٹر کے عہدے پر پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سواچھ سو سے زائد پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Captain Mobeen Yasin Becomes First Kashmiri American Commanding Officer in NYPD

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button