کیپٹن عدیل رانا نے پہلے پاکستانی امریکن پولیس کمانڈنگ آفیسر کا چارج سنبھال لیا
دو سو پنسٹھ پولیس آفیسرز کے سٹاف پر مشتمل 84thپولیس سٹیشن میں کمان سنبھالنے والے کیپٹن عدیل رانا کو عہدے پر پہنچنے میں سولہ سال لگے
نیویارک (اردو نیوز )کیپٹن عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس آفیسرکے رینک سے لیکر پہلے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسر کے عہدے تک پہنچنے کے سفر میں16سال لگے ۔نیویارک کے 84thپریسنٹ میں جب وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پہنچے تو علی رشید ، امین غنی اور نوید انور سمیت امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے ارکان، کمیونٹی کی اہم شخصیات کے ساتھ، کیپٹن رانا کو مبارکباد دینے پولیس سٹیشن بھی پہنچ گئے ۔ نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے تقرری پرانہیں مبارکبا داور سب نے مل کر کیک بھی کاٹا ۔کیپٹن رانا کا کہناہے کہ ان کی تقرری صرف اُن کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کےلئے اعزاز کی بات ہے۔امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے علی رشید سمیت دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ کیپٹن رانا ، کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔
دو سو پنسٹھ پولیس آفیسرز کی 84thپولیس سٹیشن میں اب کمان کرنے والے کیپٹن عدیل رانا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کمیونٹی ارکان کو پولیس سٹیشن اور اپنے دفتر کا دورہ بھی کروایا، انہیں پولیس اور کمیونٹی تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور سال1935میں پولیس سٹیشن میں موجود انٹیک حاضری رجسٹر بھی دکھایا ۔کیپٹن عدیل رانا کے دفتر میں موجود ایک شو کیس میں آیت الکرسی بھی نظر آئی ۔
نیویارک پولیس میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والے عدیل رانا ساتویں پاکستانی امریکن ہیں لیکن کمانڈنگ آفیسر کے عہدے پر فائز ہو کر انہوں نے پاکستانی امیگرنٹ کمیونٹی کے لئے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔
Capy Adeel Rana becomes first Pakistani American Precinct Commander in New York Police Department