بین الاقوامی

پاکستان کے پہلے سمارٹ سٹی ” کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد“ کا نیویارک میں ”اوپن ہاوس“

اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخار اور شبیر رئیلٹی کے ہمایوں شبیرکے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد ،پاکستان سے ”کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد “کے چیف کمرشل آفیسرعبدالسمیع شیخ کی خصوصی شرکت

کپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کا فیز ون قبل از وقت مکمل ہو گیا ہے جب اب فیز ٹو متعارف کروادیا گیا ہے جس کے ڈویلپمنٹ کا کام تین سال میں مکمل ہوجائے گا ، سمیع شیخ کا اوپن ہاو¿س سے خطاب

نیویارک (ار دو نیوز ) پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں قومی و عالمی سطح پر شہرت یافتہ حبیب رفیق گروپ کے زیر انتظام اسلام آباد میں آباد بنائے جانے والے جدید و عالمی معیار کے ہاو¿سنگ پراجیکٹ” کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد“ کا نیویارک میں ”اوپن ہاو¿س“ کیا گیا جس میں اس اپنی مثال آپ ہاو¿سنگ پراجیکٹ کی تفصیلات، خصوصیات ،پرائس پیکجز ز سمیت اہم امور کے بارے میںبتایاگیا۔اس سلسلے میں اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخار اور شبیر رئیلٹی کے ہمایوں شبیر کی جانب سے ”کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد “کے فیز ون اوربالخصوص فیز ٹو سے متعلق خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے” کیپیٹل سٹی اسلام آباد“ کے چیف کمرشل آفیسرعبدالسمیع شیخ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءکو بتایا گیا کہ کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کا فیز ون قبل از وقت مکمل ہو گیا ہے جب اب فیز ٹو متعارف کروادیا گیا ہے جس کے ڈویلپمنٹ کا کام تین سال میں مکمل ہوجائے گا ۔
دھوم ریسٹورنٹ ، لانگ آئی لینڈ میں منعقدہ تقریب کے آغاز میں شبیر رئییلٹی کے ہمایوں شبیر کی جانب سے سمیع شیخ سمیت شرکاءکو خوش آمدید کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حبیب رفیق گروپ ، پاکستان کا ایک معتبر نام ہے ۔ گذشتہ ساٹھ سالوں سے تعمیر و ترقی کے کاموں میںکلیدی کردارادا کررہے ہیں ۔میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیویارک میں اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخار کے ساتھ ملکر نیویارک میں ’ ’کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد“ کا اوپن ہاو¿س منعقد کررہے ہیں ۔
اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخاراور کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کے چیف کمرشل آفیسر سمیع شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حبیب رفیق گروپ تعمیرات کے شعبے میں گذشتہ60سالوں سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ملتان ائیر پورٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے اور بحرئیہ کے بڑے پراجیکٹس میں حبیب رفیق گروپ نے ایک تعمیراتی کمپنی کی حیثیت سے بڑے کام انجام دئیے ۔اسی طرح موٹر وے کے بعض حصوں کی تعمیر کے ساتھ پاکستان میں لگنے والے متعددپاور پلانٹس میں بھی حبیب رفیق گروپ کا اہم کردار رہا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ”کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد “ کے نام سے پراجیکٹ کے لئے 50ہزار کنال زمین خریدی گئی ۔ اس کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے ۔ پہلے فیز کا کام قبل از وقت مکمل ہو گیا ، اس لئے قبل از وقت لوگوں کو قبضہ دے دیا گیا ۔ اب کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کا فیز ٹو لانچ کر دیا گیا ہے جس میں رہائشی پلاٹس کے علاوہ ولاز اور کمرشل پلاٹس شامل ہیں ۔پلاٹس پانچ، سات ، دس ، بارہ مرلے ، ایک کنال اور دو کنال کے ہیں ۔فیز ٹو میںڈویلپمنٹ کا م تین سال میں مکمل ہو جائے گا،سال 2025تک سمارٹ سٹی کی تمام 50ہزارکنال اراضی پر انفراسٹرکچر کا کام مکمل ہوجائےگا۔
ر کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کے چیف کمرشل آفیسر سمیع شیخ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں حال ہی میںقیمتوں میںاضافہ ہوا ہے لیکن پاکستانی امریکن کمیونٹی کو ہم اپنی حالیہ اضافے سے پہلے والی قیمتیں آفر کرتے ہیں ۔۔ انہیں 20فیصد ڈاون پیمنٹ دینا ہوگی جسے وہ دو ماہ میں دس فیصد اور دس فیصد کی ادائیگی کے ساتھ دے سکتے ہیں ۔بعد ازاں ماہانہ قسط ادا کرتے رہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے رہنے ، کاروبار اور سرمائیہ کے حوالے سے یہ ایک بہترین ہاو¿سنگ و کمرشل پراجیکٹ ہے ۔ کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کو جدید معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں سمیع شیخ نے کہا کہ امریکہ میں پلاٹس ، ولا ، کمرشل پلاٹس وغیرہ کی خریداری کے لئے اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخار اور ہمایوں شبیر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے ۔
عاصم افتخار نے کہا کہ امریکہ میں ہم جیسے کوئی بھی خریداری کے لئے اچھی طرح چان پڑتال اور دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ ویسے ہی آپ خود اسلام آباد جائیں یا اپنے کسی عزیز کو آر ڈی اے یا سائٹ اور اس کے دفتر میں بھیج کر تمام حقائق کو پہلے جان لیں ۔ایک سوال کے جواب میں سمیع شیخ نے کہا کہ ادائیگیوں کا نظام بہت ہی آسان ہے ۔ آپ آن لائن نظام سے ادائیگی کر سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار اور سمیع شیخ نے کہا کہ اگرچہ کیپیٹل سمارٹ سٹی ، شہر اسلام آباد میں ہی واقع ہے تاہم یہ پراجیکٹ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے ۔ اس میں کوئی کنفیوژن نہیں ۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے کے اپنے فیز ہیں ، ان کے علاوہ اسلام آباد میں جو تعمیراتی منصوبے ہیں ، قواعد کے مطابق ان کی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی منظوری دیتی ہے ۔
سمیع شیخ اور عاصم افتخار نے بتایا کہ ” کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد“ کا نیویارک کے بعد واشنگٹن ڈی سی ، ورجینیا ، شکاگو اور سان فرانسسکو میں بھی ”اوپن ہاو¿س “ کیاجائیگا۔
”کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد “ کے بارے میں مزیدمعلومات یا خریداری کے لئے نیویارک، نیوجرسی (امریکہ ) میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں
عاصم افتخار،

917-250-8883
ہمایوں شبیر ،

347-523-3000
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Capital Smart City Islamabad Open House in New York

Related Articles

Back to top button