پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں کینسر کئیر ہسپتال لاہور کےلئے فنڈ ریزنگ ، ڈاکٹرشہریار کی خصوصی شرکت

Fundraising Held in New York for Cancer Care Hospital Lahore, with Special Appearance by Dr. Shehryar

ڈاکٹر پرویز اقبال کی بطور مہمان خصوصی شرکت، ہسپتال کی ڈائریکٹر ایڈمن غزالہ طارق کی بھی خصوصی شرکت ،شرکاءنے کینسر ہسپتال کی خدمات کو سرا ہتے ہوئے دل کھول کر امداد دی ،
ہسپتال میں کوئی کیش کاو¿نٹر نہیں، ہر قسم کے کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے، پہلا Palliative Care سینٹر کامیابی سے چل رہا ہے، خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے میموگرافی کی سہولت ،ڈاکٹر شہریار
امریکہ میںکینسر کئیر ہسپتال کے مرکزی کوآرڈینیٹر احتشام قاضی کی جانب سے شرکاء، عطیہ دہندگان کا شکرئیہ ، کینسر کے مرض میں مبتلا دکھی انسانیت کی مدد میں پیش پیش کینسر ہسپتا ل کی ہر ممکن مدد کی اپیل
پاکستان جیسے ملک میں اور کینسر جیسے مرض جس کا علاج نہایت ہی مہنگا ہے ، کی سہولیات بلا امتیاز مفت فراہم کرنے ، پاکستان میں کسی نعمت سے کم نہیں، ڈاکٹر پرویز اقبال سمیت دیگر مقررین کا خطاب
معروف مقرر علی عباس کا خصوصی خطاب، نیویارک میں اس سال ماضی میں ہونیوالے فند ریزنگ ڈنر کی نسبت کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کینسر ہسپتا ل کو دل کھول کر عطیات دئیے

نیویارک(خصوصی رپورٹ)کینسرکینسر کے مریضوں اور دکھی انسانیت کو بالکل مفت کینسر کا جدید علاج سمیت اہم طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کئیر ہسپتال لاہور کے لئے حسب سابق اس سال بھی نیویارک میں خصوصی فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام امریکہ میں ہسپتال کے مرکزی کوآرڈینیٹر احتشام قاضی، بانو قاضی،ڈاکٹر طارق ابراہیم ساتھیوں کی مدد سے کیا تھا۔فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کے لئے کینسر کئیر ہسپتال لاہور کے بانی اور چئیرمین ڈاکٹر شہریار اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن غزالہ طارق پاکستان سے خصوصی طور پر امریکہ آئے ۔ فنڈ ریزنگ ڈنر کے مہمان خصوصی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک ۔APPAC) کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال تھے جبکہ اس سال ماضی میں ہونیوالے فند ریزنگ ڈنر کی نسبت کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کینسر ہسپتا ل کو دل کھول کر عطیات دئیے ۔
لاہور میں اعلیٰ طبی سہولتوں سے مزین جدید نوعیت کے کینسر کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کینسر مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج معالجہ جاری ہے۔ڈاکٹر شہریار کی نگرانی میں کینسر کے تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ایاز صدیقی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔
احتشام قاضی نے ڈاکٹر شہریار کا خیرمقدم کیا اور مہمانوں کی آمد پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ سات سال قبل ہم نے چند لوگوں کے ساتھ مل کر کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کیا ، الحمد للہ ، اب کمیونٹی کی سپورٹ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر عظیم ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر شہریار نے ہسپتال میں ہونے والی پیش رفت اور علاج معالجہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی تکلیف مالی صورتحال اور دیگر مسائل کا ذکر کرکے ماحول کو دل گرفتہ اور جذباتی بنادیا۔
ڈاکٹر شہریار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کینسر کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کا مفت علاج کیا جاتا رہے گا۔ انہوں امریکی پاکستانی کمیونٹی کی ہسپتال کے لئے سخاوت اور بھرپور مالی تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے احتشام قاضی، ڈاکٹر طارق ابراہیم سمیت ساتھیوں کی قیادت میں امریکہ میں کینسر کئیر ہسپتال کی ٹیم کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین اور شاندار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کوئی کیش کاو¿نٹر نہیں تمام علاج مکمل فری کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فالج کے مریضوں کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام نہیں تھا.لیکن اب کینسر کئیر ہسپتال کے زیراہتمام انسٹی ٹیوٹ پیلیٹوکئیر قائم کردیا گیا ہے جہاں ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔انہوں نے مذید بتایا کہ طبی سہولیات سے محروم علاقوں کی خواتین میں بریسٹ کینسر کی قبل از تشخیص کے لئے میموگرافی کی مفت موبائل مہم چلائی جارہی ہے.ڈاکٹر شہریار کا کہنا تھا کہ جدید اور ایڈوانس ٹیکنالوجی سے مذین ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری کے ذریعے ہم کینسر کے تمام ایمرجنسی کیسز وصول کرتے ہیں اور کسی مریض کو مایوس نہیں لوٹنا پڑتا۔انہوں نے کہا کینسر کے تمام مریضوں کا بلاتفریق علاج ہوتا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پرویز اقبال کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہریار کی قیادت میں کینسر کئیر ہسپتال لاہور کینسر کے مریضوں کے لئے جو خدمات انجام دے رہا ہے، وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اور کینسر جیسے مرض جس کا علاج نہایت ہی مہنگا ہے ، کی سہولیات بلا امتیاز مفت فراہم کرنے ، پاکستان میں کسی نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صحت مند ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئیے اور کینسر ہسپتال لاہور کے کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہئیے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران کمیونٹی کی مقامی شخصیات کی جانب سے بھی کینسر کئیر ہسپتال لاہور کی خدمات کو سراہا گیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ آخر میں شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور قاضی احتشا م اور ان کی اہلیہ کی جانب سے تمام سپورٹرز، ڈونر ز اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Fundraising Held in New York for Cancer Care Hospital Lahore, with Special Appearance by Dr. Shehryar

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button