پاکستان

کرائیہ کی عدم ادائیگی پر بے دخل نہ کرنے کی رعائیت کافی نہیں،کرائیہ معاف کرو تحریک

امریکی اخبار”یو ایس اے ٹوڈے“میں فل پیج اشتہاراور سپیشل ایڈیشن میں صدر بائیڈن اور کانگریس سے اپیل

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ہاوسنگ جسٹس فار آل کے نام سے نیویارک سٹیٹ میں شروع ہونےوالی ایک تحریک میں صدر جو بائیڈن اور کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شدید اور بدترین معاشی مشکلات کے شکار نیویارکرز کے لئے گھروں سے بزنسز سے بے دخل نہ کئے جانے کی مہلت کافی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ واجب الادا کرائیوں کو معاف کیا جائے تاکہ کورونا وبا کے مشکل دور کے اختتام کے بعد ایک بڑے بوجھ سے نجات حاصل کرکے نیویارکرز اپنی معیشت کی بحالی کے لئے سرگرم عمل ہونے کے قابل ہوں ۔

ہاوسنگ جسٹس فار آل کی جانب سے امریکہ کے کثیر الاشاعت اخبارر”یو ایس اے ٹوڈے“ میں فل پیج کے اشتہار کے ساتھ ساتھ خصوصی ایڈیشن بھی شائع کروایا گیا ہے جس میں صدر بائیڈن اور کانگریس سے کہا گیا ہے کہ وہ رینٹ کے بوجھ سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ہاوسنگ جسٹس فار آل کی جانب سے ویٹ سائٹ پر منتخب نمائندوں اور حکا م کے نمبرز اور روابط بھی دئیے گئے ہیں جن میں نیویارکرز سے کہا گیا کہ وہ ان نمائندوں اور حکا م کو بذریعہ خطوط اور ای میل مذکورہ تحریک کے بارے آگاہ کریں اور ان پر زور دیں کہ وہ مذکورہ مطالبات کی حمایت کریں ۔
ہاوسنگ جسٹس فال آل کی جانب سے اہم حکام کے نام ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک ریاست میں کام کرنے والے افراد کو کرایہ ادا کرنے اور بنیادی ضروریات خریدنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک بار COVID-19 کا خطرہ گزر جانے کے بعد ، اور بے دخلی کا موقوف معاملہ ختم ہونے پر یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ اس عرصے کے دوران جمع کرایہ اور رہن قرض معاف کرنا نیو یارک کو گھروں میں رکھنے اور ہماری معیشت اور ریاست کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

 

Housing Justice 4 All

 

Related Articles

Back to top button