پاکستانبین الاقوامی

کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کا استعفیٰ: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو بڑا دھچکا

Canada's Finance Minister Chrystia Freeland Resigns, Dealing Blow to PM Trudeau

کینیڈین وزیر خزانہ کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹروڈو امریکہ کے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ تجارتی جنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے منصوبہ بندی کررہے ہیں

کینیڈا( اردو نیوز ) کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے، جو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ ٹروڈو پہلے ہی اپنی گرتی ہوئی مقبولیت، اپنی ہی جماعت میں مخالفت، اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ فری لینڈ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے استعفیٰ نامے میں انکشاف کیا کہ ٹروڈو نے انہیں گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وہ انہیں مزید وزیر خزانہ کے طور پر نہیں دیکھتے اور ان کے لیے کابینہ میں ایک اور عہدہ پیش کریں گے۔

فری لینڈ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ غور و فکر کے بعد، میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایماندار اور قابل عمل راستہ یہی ہے کہ میں کابینہ سے مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے، آپ اور میں کینیڈا کے مستقبل کے لیے بہترین راستے پر اختلاف رکھتے ہیں۔ٹروڈو نے فوری طور پر اس استعفیٰ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹروڈو نے کینیڈا کے صوبائی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کی تھی تاکہ امریکہ کے صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ تجارتی جنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کریں۔
ٹرمپ، جو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے، نے دھمکی دی ہے کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدی اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے اگر یہ ممالک غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کی “یلغار” کو روکنے میں ناکام رہے۔

 

Canada’s Finance Minister Chrystia Freeland Resigns, Dealing Blow to PM Trudeau

Related Articles

Back to top button