کینیڈا کا ڈیڑھ سال کے بعد امریکی شہریوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کےلئے بارڈر کھولنے کا اعلان
قطع نظر اس امر کہ کینیڈا کاس سفر کرنے والے افراد نے مکمل طور پر ویکسین لگوا رکھی ہے ، انہیں اپنا کورونا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا
ٹورنٹو (ایمان علی ) کینیڈا نے مکمل ویکسین لگوانے والے امریکی شہریوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کے لئے کینڈا کا بارڈر 9اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم امریکہ سے کینیڈا سفر کرنے والے مسافروں ،سیاحوں کو سفر کے دوران پورٹ آف انٹری پر اپنا مکمل ویکسین کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور قطع نظر اس امر کہ انہوں نے مکمل طور پر ویکسین لگوا رکھی ہے ، انہیں اپنا کورونا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔تمام مسافروں کو مذکورہ تمام معلومات اور ثبوت جہاز پر سوار ہونے سے قبل فراہم کرنے ہوں گے ۔امریکی حکومت کی جانب سے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ کینیڈین شہریوں کو کب امریکہ سفر کی اجازت ہو گی ۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دونوں ممالک کا بارڈر تقریباً ڈیڑھ سال بند رہا ۔کینیڈا کی جانب سے فائزر ، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن ، ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو اہل قراردیا گیا ہے ۔فی الحال کروز شپ کو کینیڈا کے پانیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔
Canada opens its border for US citizens