کیلی فورنیا سے امریکی وفد کا دورہ پاکستان، عمران خان سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں
ڈاکٹر آصف اور خالد نذیر کے ساتھ وفد نے لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنر سرور چوہدری اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے اہم شخصیات سے ملاقات کی
لاہور، میامی (مشرف خان ) کیلی فورنیا کے مشہور امریکی ڈیموکریٹ لیڈر ڈاکٹرآ صف محمود اور سیاٹل واشنگٹن کے کمیونٹی لیڈر خالد نذیر کی قیادت میں کیلیفورنیا اسٹیٹ کے لیجسلیٹرز (قانون ساز ارکان ) پر مشتمل ایک وفد نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا ۔وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، گورنر پنجاب بیلغ لرحمٰن، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
وفدجس نے عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، سے ان کی خیریت دریافت کی اور سپیکر کیلی فورنیا اسمبلی کی جانب سے ان کے نام پیغام ان کو پہنچایا ۔ اس موقع عمران خان نے پی ٹی آئیکی سابقہ حکومت پنجاب کی گزاراش کے تحت سابق گورنر پنجاب چوھدری سرور کی کاوشوں کی منظوری پر کیلی فورنیا اسٹیٹ کے قانون سازوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے پنجاب اور کیلی فورنیا کو جڑواں سٹیٹ کا درجہ دیا۔
واضح رہے گزشتہ جنوری میں پنجاب اور کیلی فورنیا کے درمیان سیکرا مینٹو(کیلی فورنیا) میں پنجاب اور کیلی فورنیاکو ”سسٹر سٹیٹ“ (جڑواں سٹیٹ ) قرار دیا گیا تھا اور ایک معاعدہ پر دستخط ہوئے تھے جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری واصف خورشید کیساتھ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ذیشان رانا اور ڈپٹی سیکرٹری حکومت پنجاب عمر جاوید نے شرکت کی۔ اس تاریخی موقعہ پر سابق وزیر اعظم پاکستان وسینٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر یوسف رضا گیلانی کیساتھ سفیر پاکستان امریکہ مسعود خان نے بھی شرکت کی تھی ۔