پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویار ک کے علاقے بروکلین کی مسجد بیت الکرم میں رات گئے چور گھر آیا

Burglary at Brooklyn's Masjid Masjid Bait Ul Karam Late at Night

نیویارک کے علاقے باتھ ایونیو بروکلین پر واقع مسجد بیت الکرم میں بیرون گیٹ کھول کر ایک سیاہ فام گھس آیا، چندے والے باکس سے پیسے نکالنے کی ناکام کوشش کے بعد فرار

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں ایک پاکستانی مسجد میں اتوار اور سوموار کی درمیان رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک نامعلوم چور گھس آیا اور چوری کی ناکام کوشش کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ مسجد بیت الکرم کے سید بلال شاہ کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیان رات 28اکتوبر کو ایک نا معلوم شخص جو کہ ایک سیاہ فام تھا، بیرون گیٹ کھول کر مسجد کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چور جو کہ جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوا تھا، نے پہلے مسجد کے ہال میں موجود ایک بڑے لاک جس میں نمازی چندہ ڈالتے ہیں کو کھولنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔
بعد ازاں مسجد کے ہال سے متصل مسجد میں سونے والے انتظامیہ کے ایک رکن کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ۔ مسجد میں کسی کے اچانک چلنے پھرنے اور دروازنے کھولنے کی کوشش کی آوازوں پر مسجد میں موجود مسجد انتظامیہ کا رکن جب کمرے سے باہر نکلا تو اسے دیکھ کر چور جوتیوں سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مسجد بیت الکرم کے مہتمم پیر سید میر حسین شاہ جو کہ پاکستان کے دورے پر ہیں، کو واقعہ کی اطلاع دی گئی جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ہے ۔ اس تمام واقعہ کی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈنگ محفوظ ہو گئی ہے جس کی مدد سے مسجد میں گھسنے والے نا معلوم شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Burglary at Brooklyn’s Masjid Masjid Bait Ul Karam Late at Night

Related Articles

Back to top button