برونائی دارالاسلام کا36واں قومی دن، واشنگٹن ایمبسی میں تقریب
سفیر داتو پاڈوکاکاسربیبی بن حاجی علی کے زیر اہتمام تقریب میں امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع کی خصوصی شرکت،شرکاءکی برونائی کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد
امریکہ اور برنائی جنوبی ایشیاءمیں امن ، تجارت اور ٹیکنالوجی ، تعلیم و تربیت کے میدان میں دونوں ممالک بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔سفیر داتو پاڈوکاکاسربیبی بن حاجی علی کا خطاب
ڈپٹی سیکرٹری آف دفاع نے برونائی کے بادشاہ سلطان حاجی حسن حسن ا ل بلکوئیا کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قیادت میں برونائی دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے
پاکستان اور برونائی دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں جن میں قریبی تعلقات ہیں ۔ ہم اپنی مذہبی اقدار کوشئیر کرتے ہیں،اپنے قومی دن کے موقع پر پاکستان اور پاکستانی عوام کو محبت کا پیغام دیتے ہیں۔سفیر
واشنگٹن ڈی سی (مقیم احمد ) برونائی دارالاسلام کے 36ویں قومی دن کے موقع پر یہاں واشنگٹن ڈی سی میں واقع برونائی دارالاسلام کے سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی اوربرونائی دارالاسلام کی روایتی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی ۔تقریب کا اہتمام امریکہ کے لئے برونائی کے سفیر داتو پاڈوکاکاسربیبی بن حاجی علی نے اپنے ملک کے 36ویں قومی دن کے موقع پرکیا تھا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع تھے ۔تقریب کے آغاز میں امریکہ اور برونائی کے قومی ترانے بجاکر کیا گیا ۔
سفیر داتو پاڈوکاکاسربیبی بن حاجی علی نے اپنے ابتدائی کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خوش گوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن ، تجارت اور ٹیکنالوجی ، تعلیم و تربیت کے میدان میں دونوں ممالک بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔
ڈپٹی سیکرٹری آف دفاع نے برونائی کے بادشاہ سلطان حاجی حسن حسن ا ل بلکوئیا کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قیادت میں برونائی دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ برونائی کے سفیر دادو سربینیا جی نے چینل فائیو سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ گرمجوش اور برادرانہ جذبات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے 36ویں قومی دن کے موقع پر عالمی برادری کو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں ۔ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا اور آگے بڑھنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برونائی اور امریکہ کے دیرینی تعلقات ہیں ۔ ہمارے دفاع، سلامتی ، دونوں ممالک کی عوام کے باہمی تعلقات اور پیپلز ڈپلومیسی سمیت اہم شعبوں میں اہم تعلقات ہیں ۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں جن میں قریبی اور گہرے تعلقات ہیں ۔ ہم اپنی مذہبی اقدار کوشئیر کرتے ہیں ۔ ہم اپنے قومی دن کے موقع پر پاکستان اور پاکستانی عوام کو محبت کا پیغام دیتے ہیں۔