پاکستانکالم و مضامین

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی متاثرین سیلاب اور پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی

مسجد حمزہ میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کاؤنٹی کاؤنٹی ایگزیکٹو کی سفیر مسعود خان ، قونصل جنرل عائشہ علی ، سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم سمیت کمیونٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے نواح میں واقع ناسا کاؤنٹی جو کہ امریکہ کی دس ریاستوں سے بڑی کاؤنٹی ہے، کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بروس بلیک مین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور بالخصوص پاکستان میں سیلاب کیآفت کے شکار پاکستانی متاثرین سیلاب اور پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ناسا کاؤنٹی کے رہائشیوں کو سخی قرار دیتے ہوئے کال دی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔

کاو¿نٹی ایگزیکٹو بلیک مین نے مسجد حمزہ ویلی سٹریم، لانگ آئی لینڈ میں قونصل جنرل عائشہ علی ، سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عروج اسلام، سرفراز احمد سمیت حمزہ مسجد انتظامیہ اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت میں آنے والی قدرتی آفت نے تین کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے، بارہ سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کاؤنٹی ، امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد کا گڑھ ہے۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی ، پاکستانی متاثرین سیلاب اور پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔
اس پریس کانفرنس میں واشنگٹن ڈی سی سے پاکستانی سفیر مسعود خان، سیلانی فاؤنڈیشن کراچی کے قائدین جو کہ متاثرین سیلاب کی مدد میں پیش پیش ہیں سمیت لانگ آئی لینڈ کی پاکستانی کمیونٹ کے اہم قائدین بھی موجود تھے ۔

سفیر مسعود خان نے کہا کہ ہم بروس بلیک مین کے مشکور ہیں کہ جو مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور کمیونٹی کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ امریکی حکومت اور امریکی عوام اس اہم موقع پر متاثرین کی مدد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں، وہ دنیا کے بعض ممالک سے زیادہ ہیں اور جو آبادی متاثر ہوئی ہے ، وہ دنیا کے بعض ممالک کی آبادی سے زیادہ ہے ۔ ان اعداد و شمار سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں آنیوالی قدرتی آفت ، کس حد تک تباہ کن ثانت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کی مدد میں ہر کوئی آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے ۔

مسجد انتظامیہ کے ارکان اور سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ کا کہنا تھا کہ مسٹر بروس بلیک مین نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے دوست ہیں اور وہ ایسے وقت پر کمیونٹی کے ساتھ آکر کھڑے ہوئے ہیں کہ جب پاکستانی کمیونٹی کے ہم وطن متاثرین سیلاب کو سیلاب کی تباہ کاری کا سامنا ہے ۔ اس موقع پر ہر ایک کے ساتھ اور مدد کو کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

Related Articles

Back to top button