نیویارک کی ٹرین میں خاتون کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا، ملز م گرفتار
Brooklyn Train Horror: Woman Set on Fire by Man with Lighter on Coney Island Avenue
نیویارک کی لوکل ٹرین میں سفاکانہ قتل کے اس واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ، سفاک ملز م کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے
نیویارک(رپورٹ: محسن ظہیر ) نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین میں ایک شخص نے لوکل ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر خاتون کو لائٹر سے آگ لگا کر زندہ جلا دیا ۔ اس سفاکانہ اور بے رحمانہ واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرین کو آگ لگانے کا واقعہ اتوار 22دسمبر کی صبح ساڑھے سات بجے ایف ٹرین میں پیش آیا ۔ ایک مسافر خاتون جو کہ سفر کے دوران سو رہی تھی ، کو سوتے ہوئے ٹرین میں سوار ایک شخص نے اچانک اس کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی جو کہ پلک جھپکتے ہی بھڑک اٹھی اور خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
Watch as Commissioner Tisch and NYPD executives provide an update on an ongoing investigation
https://www.youtube.com/live/fU4HW_t5VDo?si=oocK3-GrllG4YK9O
بروکلین کے” سٹل ول ایونیو“ سٹیشن پر مسافر خاتون کو آگ لگانے کے واقعہ کا جائے وقوعہ کے نزدیک ہی موجود نیویارک پولیس کے ٹرانزٹ اہلکاروں نے نوٹس لیا اور اور ٹرین اہلکاروں کے ساتھ مل کر آگ بجھائی لیکن اس دوران مسافر خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
اس بے رحمانہ واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے اس کی تصاویر اورشناخت حاصل کر لی گئیں اور شہریوں سے مدد کی درخواست کی گئی ۔واقعہ کے بعد تین ہائی سکول سٹوڈنٹس نے ایک اور ٹرین میں ملزم کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس حکام فوری طور پر مقررہ مقام پر پہنچے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ۔
نیویارک کی لوکل ٹرین میں سفاکانہ قتل کے اس واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پولیس حکام ، ملزم سے تفتیش کررہے ہیں ۔ قتل کی اس واردات اور جاں بحق ہونے والی خاتون کی تفصیلات ابھی جا ری نہیں کی گئی ہیں ۔ نیویارکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک ملز م کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
Brooklyn Train Horror: Woman Set on Fire by Man with Lighter on Coney Island Avenue