" "
اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میلہ 19اگست کو ہوگا، میلہ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا

اس سال میلے کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں، پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحمید گجر، سپرست اعلیٰ پرویز سلیم بٹ ، کو چئیرمین شفیق الحسن ،جنرل سیکرٹری سجاد احمد بٹ ، سینئر نائب صدر احمد رضوی ، چئیرمین سیکورٹی کمیٹی ناصر اعوان، چیف آرگنائزر طاہر بوبی ہونگے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیویارک میں کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین ہر یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ 2018اس سال 19اگست کو ہوگا۔ کونی آئی لینڈ ایونیو مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے بروکلین میلہ کمیٹی 2018کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی قائدین کی جانب سے کی جانیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیاجس کے مطابق اس سال میلے کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں، پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحمید گجر، سپرست اعلیٰ پرویز سلیم بٹ ، کو چئیرمین شفیق الحسن ،جنرل سیکرٹری سجاد احمد بٹ ، سینئر نائب صدر احمد رضوی ، چئیرمین سیکورٹی کمیٹی ناصر اعوان، چیف آرگنائزر طاہر بوبی ہونگے ۔
مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرچنٹس کے صدر نواز خان ، جنرل سیکرٹری ملک سلیم اکبر نے ناصر فیضی ، محمد رضوی ، طاہر بھٹہ،شیخ اشفاق ،مروت خان ،عارف شیخ سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید اعلان کیا کہ بروکلین میلہ کمیٹی کے سپورٹرز میں ناصر اعوان، شیخ اشفاق، طاہر بھٹہ ، ذکریا خان ، نوید گوندل ، ناصر فیضی ، پیر خان ، رضوان یزدانی ، عارف شیخ ، ظفر اقبال (کنگن جیولرز) ، چوہدری مقصود الٰہی ، حمید خان ، ملک جمیل، رانا افضل ، خالد (پاکیزہ ریسٹورنٹ ) ، محمد امتیاز، ظفر اقبال (الریان فیونرل ہوم) ،سیف الرحمن ،ندیم شہزاد،مروت خان اور امین خان ہونگے ۔
مرچنٹس ایسوسی ایشن اور میلہ کمیٹی کے قائدین نے کہا کہ 19اگست کو کامیاب و یادگار بروکلین میلے کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے تاہم اس میں کمیونٹی کی شرکت اور تعاون لازم ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میںبروکلین کو کامیاب بنانے کے لئے میلہ کمیٹی سے ہر ممکن تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ مرچنٹس ایسوسی ایشن اور میلہ کمیٹی کی جانب سے سب کو دعوت عام ہے ۔ یہ تنظیمیں کسی کی وراثت نہیں بلکہ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمیں ہیں ۔ہم سب کو دعوت عام دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہم سب مل کر کام کریں گے اور میلے کو کامیاب کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔ متحد ہو کر کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بروکلین میلہ امریکہ بھر میں پاکستانی کمیونٹی کی پہچان ہے ۔کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہئیے کہ جس سے کمیونٹی کی پہچان پر حرف آئے ۔

Related Articles

Back to top button