پاکستان

برونکس آتشزدگی سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد19نہیں 17ہے ، حکام کی وضاحت

سٹی حکام کی جانب سے جونہی میتوں سے متعلق ضروری کاروائی مکمل ہو جاتی ہے اور میتیں لواحقین کے حوالے کی جاتی ہیں، ان کی نماز جنازہ برونکس میں ادا کی جائے گی،شیخ موسیٰ

نیویارک(اردونیوز ) نیویارک کے علاقے برونکس میں اتوار کو ایک 19منزلہ بلڈنگ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 19نہیں بلکہ 17افراز جاں بحق ہوئے جن میں بچوں کی تعداد آٹھ تھی ۔برونکس کی گیمبین مسلم کمیونٹی کے رہنما شیخ موسیٰ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے بیشتر افراد مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والے مسلم امریکن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ متوفین کے ناموں کی ابھی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی تاہم بیشتر افراد ، میں کہوں گا کہ 14سے 15مسلم امریکن تھے ۔
شیخ موسیٰ نے مزید کہا کہ سٹی حکام کی جانب سے جونہی میتوں سے متعلق ضروری کاروائی مکمل ہو جاتی ہے اور میتیں لواحقین کے حوالے کی جاتی ہیں، ان کی نماز جنازہ برونکس میں ادا کی جائے گی ۔
دریں اثناءنیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 19منزلہ بلڈنگ جس میں 120اپارٹمنٹ موجود تھے ، میں 9جنوری اتوار کو پیش آنیوالے ہولناک واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ بلڈنگ کے لئے کام کرنے والے ایک کنٹریکٹر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاری تحقیقات کی وجہ سے ہمیں سوموار کو بلڈنگ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور کہا گیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کنٹریکٹر اندر جا سکیں گے ۔
دریں اثناءنیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز سوموار کو برونکس کے اس فائر ڈیپارٹمنٹ میں گئے کہ جس کے حکام اور اہلکاروں نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی بلڈنگ میں آگ پر قابو پانے اور بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکالنے کے لئے جرات مندی سے اپنا کردار ادا کیا ۔

Bronx fire death toll is 17

Related Articles

Back to top button