نیویارک میں پاکستانی نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
لانگ آئی لینڈ کے علاقے برینٹ وڈ میں زنور جعفری نے چاقو کے وار سے بیوی مصباح بتول اور دو سالہ بیٹی آئزئیہ زنور کو قتل کردیا
نیویارک (محسن ظہیر) لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے علاقےجیفرسن ایونیو، برینٹ وڈ میں اتوار30جولائی کو ایک پاکستانی نے گھر پر اپنی جواں سا ل بیوی اور دو سالہ کمسن بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جیفرسن ایونیو ، برینٹ وڈ میں زنور جعفری نامی 31سالہ پاکستانی امریکن نے اپنی 33سالہ اہلیہ مصباح بتول اور دوسالہ کم سن بیٹی آئزیئہ زنور کو چاقو کے وار کرنے کے قتل کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے والی 33 سالہ مصباح بتول اور 2 سالہ آئزیئہ زنور کو بے شور کے ساؤتھ شور یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ماں اور کمسن بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔
سفک کاؤنٹی پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی تو جائے وقوعہ پر پہنچ پر انہوں نے ملزم زنور جعفری کو حراست میں لے لیا اور اتوار کی رات تھرڈ پریسنٹ کی حوالات میں قید رکھااور سوموار 31جولائی کو آئی سلپ ڈسٹکٹ کورٹ میں عدالت کے روبرو پیش کیا ۔
زنور جعفری پر سیکنڈ ڈگری قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ 31سالہ زنور پڑھا لکھا نوجوان ہے جو کہ اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ کچھ عرصہ قبل برائٹن بیچ، بروکلین سے لانگ آئی لینڈ منتقل ہوا۔ ملزم کی جانب سے گھر پر قتل کی اس واردات کے محرکات ابھی سامنے نہیں آئے ۔ زنور جعفری کی فیملی کا تعلق پاکستان میں گجرات سے ہے۔
https://youtu.be/Cxq-A_VGM9Y
پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جب سفک کاؤنٹی میں پیش آنیوالے اس لرزہ خیر واقعہ کا علم ہوا تو کمیونٹی میں بظاہر گھریلو تشدد کے حوالے سے رونما ہونے والے اس واقعہ پر پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے وزٹ کرتے رہیں، اردو نیوز یو ایس اے
BREAKING: Police say a man has been arrested for stabbing his wife and daughter to death inside their #Brentwood home on Sunday. https://t.co/vGksux6HnH
— News12LI (@News12LI) July 31, 2023
اردو نیوز