نیویارک کے جواں سال پاکستانی امریکن باکسر راجہ جہانزیب رضوان کی فتح
راجہ رضوان کے صاحبزادے اوربروکلین میلہ کے پریذیڈنٹ راجہ ساجد کے بھتیجے راجہ جہانزیب نے بروکلین(نیویارک) میں ہونیوالے باکسنگ میچ میں بڑی فتح اور کامیابی حاصل کر لی ہے
راجہ جہانزیب نے اپنے مقابل باکسر کو برونکس میں ہونیوالے میچ کے تیرسے راؤنڈ میں شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین باکسنگ بڑی تعداد میں موجود تھے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت راجہ رضوان کے صاحبزادے اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ، بروکلین میلہ کے پریذیڈنٹ راجہ ساجد کے بھتیجے راجہ جہانزیب نے بروکلین(نیویارک) میں ہونیوالے باکسنگ میچ میں بڑی فتح اور کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
راجہ جہانزیب نے اپنے مقابل باکسر کو برونکس میں ہونیوالے میچ کے تیرسے راؤنڈ میں شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے راجہ فیملی کے راجہ ساجد علی ، راجہ رضوان ، راجہ ظفر، راجہ عامر سمیت شائقین باکسنگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔سنسنی خیز میچ میں راجہ جہانزیب رضوان نے شروع سے ہی فائٹ پر اپنا کنٹرول رکھا ور تیسرے راؤنڈ میں جیت اپنے نام کر لی ۔
واضھ رہے کہ راجہ جہانزیب رضوان کی فیملی بالخصوص ان کے چچا راجہ ساجد علی اور والد راجہ رضوان کا دنیائے باکسنگ کا ایک بڑا نام عامر خان کے ساتھ نہایت قریبی اور گہرا تعلق ہے۔ راجہ جہانزیب رضوان نے باکسر عامر علی سے متاثر ہو کر باکسنگ شوق کے طور پر شروع کی اور پھر اس کو ہائی لیول پر لے کر گئے ۔ ان کی حالیہ کامیابی کو باکسنگ کے کھیل میں ان کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
میچ جیتنے کے بعد راجہ جہانزیب کو ٹرافی پیش کی گئی جبکہ راجہ ساجد علی ، راجہ رضوان ، راجہ ظفر اور راجہ عامر چب کا کہنا ہے کہ پور ی کمیونٹی اور چب راجہ برادری کو جہانزیب رضوان پر فخر ہے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ڈھیروں کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب فرمائیں اور جہانزیب رضوان اپنا، اپنی فیملی ، ملک و قوم اور کمیونٹی کا نام روشن کرے ۔
https://youtu.be/wrEYOuac388
تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس ۔۔۔۔۔۔پڑھتے رہیں