پاکستانامیگریشن نیوزخبریں

ڈیپورٹیشن پلان کا آغاز شکاگو سے ہوگا، ٹام بومین

Deportation Plan to Begin from Chicago, Says Border Czar Tom Homan

بیس جنوری کو منتخب صدر ٹرمپ کی نئی مدت کے لیے افتتاح کے فوراً بعد شکاگو میں آپریشن شروع ہو جائے گا

شکاگو ( اردونیوز ) امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامز کردہ نئے امریکہ بارڈر زار “ مسٹر ٹوم ہومن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ڈیپورٹیشن پلان پر عمل شکاگو سے شروع ہوگا۔ مسٹر ہومن نے شکاگو کے مئیر اور ریاست الی نائے کے گورنر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیکار قرار دے دیا ہے ۔ہومن نے کہا کہ صدر منتخب ٹرمپ نے ملک میں اب تک کی سب سے بڑی ڈیپورٹیشن کی کارروائی کو چلانے کے لیے انہیں نامزد کیا اور انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو منتخب صدر ٹرمپ کی نئی مدت کے لیے افتتاح کے فوراً بعد شکاگو میں آپریشن شروع ہو جائے گا۔
ٹام ہومن نے شکاگو کے مئیر اور الی نائے کے گورنر سے کہا کہ وہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیپورٹیشن کے سب سے بڑے آپریشن میں مدد کرنے کے لیے میز پر آئیں۔
“ہم یہیں شکاگو، الینوائے میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اگر آپ کے شکاگو کے میئر کے طور پرمدد نہیں کرنا چاہتے تو وہ ایک طرف ہٹ سکتے ہیں،” ہومن نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کام میں اگر کسی نے رلاوٹ ڈالی تو اس کے خلاف کاروائی کریں گے ۔

Deportation Plan to Begin from Chicago, Says Border Czar Tom Homan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button