بین الاقوامی

مائیکل بلوم برگ صدارتی الیکشن سے دستبردار، جو بائیڈ ن کی حمایت کا اعلان

بلوم برگ کی جانب سے انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان منگل کو ملک کی 14ریاستوں میں ہونیوالے پرائمری الیکشن جنہیں سپر ٹیوز ڈے الیکشن بھی کیا جاتا ہے، کے بعد کیا گیا

نیویارک(اردونیوز ) نیویارک سٹی کے سابق مئیر اور امریکی ارب پتی مائیکل بلوم برگ نے بدھ کو اپنی انتخابی مہم معطل کر دی جو کہ عندئیہ ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی میں جاری صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں ہونیوالے پرائمری الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ بلوم برگ کی جانب سے انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان منگل کو ملک کی 14ریاستوں میں ہونیوالے پرائمری الیکشن جنہیں سپر ٹیوز ڈے الیکشن بھی کیا جاتا ہے، کے بعد کیا گیا ۔ ان الیکشن میں بلوم برگ پرائمری الیکشن میں پہلی بار بیلٹ پیپر پر آئے لیکن وہ خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کر سکے ۔ پرائمری الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد مائیکل بلوم برگ نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button