اوورسیز پاکستانیز

بلاول بھٹو کے دور میں پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر کا بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر کی جانب سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر وفاقی وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سلمان ظفر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دور میں پاکستان خارجہ محاز پر درپیش چیلنجوں سے بخوبی نبرد آزما ہوگا اور انشاءاللہ ملک ایک کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن ہوگا۔

سلمان ظفر نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان سمیت تمام سیاسی و جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی ، بلاول بھٹو زداری کی قیادت میں پاکستان کو ایک کامیاب خارجہ پالیسی پر گامزن کرنے کے مشن میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے اور پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button