موجودہ حالات میں بلاول بھٹو کی قیادت مدبرانہ کردار ادا کررہی ہے،صفدر ہمایوں قریشی
Bilawal Bhutto's Leadership Playing a Statesmanlike Role in Current Situation, Says Safdar Humayun Qureshi
بلاول بھٹو زرداری کا کردار مدبرانہ ہے اور ان کی قیادت مستحسن انداز میں ملک کو سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن کرنے میں کوشان ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی یو ایس اے
راولپنڈی(اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر اور فوکل پرسن صفدر ہمایوں قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بعض سیاسی قوتیں مسلسل ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ، ان حالات میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کردار مدبرانہ ہے اور ان کی قیادت مستحسن انداز میں ملک کو سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن کرنے میں کوشان ہے ۔ نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صفدر ہمایوں قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت میں پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جمہوری جماعت ہے کہ جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کی تمام اکائیوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا خاصا رکھتی ہے ۔ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں پارٹی قیادت وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کو ہی نہیں بلکہ جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بلاول بھٹوکی قیادت اور کردار پر فخر ہے ۔
صفدر ہمایوں قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب وزارت خارجہ تھے تو اس وقت بھی پوری دنیا بھر میں پاکستانی اوورسیز کو مشکلات کاسامنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ حل کیا پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ وہ اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور عوام عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔پاکستان کی عوام کے دکھوں کو اپنا دکھ سمجھ کر سینے پر لگانا بھٹو خاندان کی وراثت ہے۔
Bilawal Bhutto’s Leadership Playing a Statesmanlike Role in Current Situation, Says Safdar Humayun Qureshi