پاکستانخبریں

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

گروپ 77کانفرنس کی سائیڈ لائینز پر ہونیوالا ملاقات میں بلاول بھٹو کی انٹونیو گٹیرس سے پاکستان، کشمیر سمیت علاقائی امور پر بات چیت

نیویارک (اردونیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔ امریکی نشریاتی ادارے ’پبلک براڈکاسٹنگ سروس‘ کو ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم رعایتی قیمت پر توانائی لینے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورت حال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے،ہم توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظر اپنے علاقوں کو وسعت دینے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں، جہاں سے ہم اپنی توانائی حاصل کر سکتے ہیں، ہمیں روس سے جو بھی توانائی ملے گی، اس میں کافی وقت لگے گا،میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور امریکا کے لیے یہ بات سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہم ایسے شعبے تلاش کریں، جن میں ہم ایک ساتھ کام کرنے پر متفق ہوں، ہم ماحولیات اور صحت پر مل کر کام کر رہے ہیں، ہم خاص طور پر خواتین کے لیے کاروباری اور اقتصادی مواقع تلاش کر رہے ہیں۔


ان سے پوچھا گیا کہ اگر قبل از وقت انتخابات کی صورت میں سابق وزیراعظم عمران خان کامیابی حاصل کریں گے، جس کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔بعد ازاںنیو یارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا خطے سے تعلق نہیں،پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بیرون ملک سے معاونت کی گئی، دہشتگرد گروپوں کی تربیت اور مالی مدد روکنا ہوگی، جوہر ٹاو?ن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، 2001کے بعد دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے.


کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش ا?ئے، موجودہ بھارتی حکومت ہٹلر سے متاثرہے،بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں،گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جماعت کی دس چھوڑی ہوئی نشستوں میں سے تین ہار گئے،اگر میری جماعت اپنی دس نشستوں میں سے تین ہار جاتی تو مجھے تو بہت تشویش ہوتی.


انہوں نے کہاکہ سیلاب سے صحت ،تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے،9جنوری کو جینوا میں عالمی تعاون سے متعلق کانفرنس ہوگی، بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے،متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنج میں عالمی برادری کا تعاون اہم ہے
پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ کاوشیں درکار ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، میری والدہ پاکستان کی پہلے خاتون وزیراعظم کو دہشت گردوں نے شہید کیا،بے نظیر بھٹو نے دھمکیوں کے باوجود جمہوری جد و جہد جاری رکھی۔

 

Related Articles

Back to top button