وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے
بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائیز پر امریکی ہم منصب سمیت اہم ممالک کے وزراءخارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے
نیویارک (اردو نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لئے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آمد سے دو دن پہلے نیویارک پہنچ جائیں گے ۔نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میںپاکستان کی نمائندگی اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا منظر نامہ عالمی برادری کے سامنے رکھنے اور پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ عالمی امداد کے حصول کے سلسلے میں اہم صلاح و مشورے اور اقدام کریں گے ۔
بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائیز پر امریکی ہم منصب سمیت اہم ممالک کے وزراءخارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی نیویارک آمد پر جے ایف کے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی نیویارک کے آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کا پروگرام ترتیب دے رہی ہے ۔