" "
بین الاقوامی

بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ سے شرکت، سپیکر کانگریس نیسنی پلوسی سمیت اہم شخصیات سے آمنا سامنا

ناشتے کی تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ، بلاول بھٹو کے ساتھ سابق سینیٹرز چوہدری اعتزاز احسن اور اکبر خواجہ بھی شریک ہوئے

پیپلز پارٹی کے چئیرمین کی پاکستان پیپلز پارٹی واشنگٹن کے ارکان سمیت کمیونٹی کے مقامی ارکا ن سے بھی ملاقاتیں، اوورسیز کمیونٹی کی جمہوریت کےلئے جدوجد کو سارہا

بلاول بھٹو زرداری 11فروری کو ہارورڈ یونیورسٹی (میسا چیوسٹ) میں پاکستان کی یوتھ اور فلاحی ریاست کے موضوع پر ایک فورم سے خطاب کریںگے

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حسب روایت اس سال بھی یہاں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائدین و سابق سینیٹرز چوہدری اعتزاز احسن ، اکبر خواجہ بھی موجود تھے ۔قومی دعائیہ ناشتہ امریکی دارالحکومت میں منعقدہ سالانہ عالمی تقریب ہے جس میں دنیا بھر سے ساڑھے تین ہزار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قائدین ،امریکی ارکان کانگریس اور اہم شخصیات شریک ہوتی ہیں جبکہ امریکی صدر تقریب میں کلیدی مقرر ہوتے ہیں ۔

Bilawal Bhutto Zardari

ناشتے کے اس بڑے اجتماع میں بلاول بھٹو کی امریکی کانگریس کی سپیکر نیسنی پلوسی سمیت اہم شخصیات سے آمنا سامنا ہوا، غیر رسمی بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری جو کہ ای سی ایل لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد امریکہ کے دورے پر موجود ہیں، نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ملک وقوم کےلئے ان کا یہ کردارقابل قدر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری 11فروری کو ہارورڈ یونیورسٹی (میسا چیوسٹ) میں پاکستان کی یوتھ اور فلاحی ریاست کے موضوع پر ایک فورم سے خطاب کریںگے ۔

Related Articles

Back to top button